Live Updates

پہلگام واقعہ، چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،چینی وزیر خارجہ

پیر 28 اپریل 2025 15:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات