بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایرانی صدر

پیر 28 اپریل 2025 15:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ایران کو سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے اچھا پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک غیر ملکی تاجروں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق انہوں نے پیر کو ایران کی برآمدی صلاحیت کی ساتویں نمائش (ایران ایکسپو ) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کاروباری افراد کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک موزوں پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صلاحیت سے دنیا کے لیے سلامتی اور امن کے حوالے سے ایک اچھا مستقبل بنایا جا سکتا ہے۔ تجارت، سرمایہ کاری، رفاقت اور تعاون سے امن و سلامتی قائم ہو گی۔