یمن ، حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملے میں 30 افریقی تارکین وطن جاں بحق،50 زخمی

پیر 28 اپریل 2025 15:46

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) یمن کے حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملے میں 30 افریقی تارکین وطن جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شنہوا نے مقامی ٹی وی چینل المسیرہ کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو یمن کے صوبے صعدہ میں حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملے میں 30 افریقی تارکین وطن جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔