عوامی فلاحی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

پیر 28 اپریل 2025 16:18

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے مظفرگڑھ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، انہوں نے بھٹہ پور بنیادی مرکز صحت اور جھنگ روڑ پر جاری تعمیر و مرمت کے کام کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ اور ایکسین ہائی وے شاہد ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا اورترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بھٹہ پور بی ایچ یو کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا، ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ کی تعمیر کا کام جاری، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں شفافیت یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی فلاحی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ نے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام پر بریفنگ دی جبکہ ایکسین ہائی وے شاہد ریاض نے سڑک کی تعمیر سے متعلق تفصیلات فراہم کیںمظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار بہتر بنانے پر زور دیا اور ا ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔\378

متعلقہ عنوان :