Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی کا 17 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

پیر 28 اپریل 2025 17:00

سپیکر قومی اسمبلی   کا   17 خوارج   کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک۔افغان سرحد پر فالو اپ آپریشن کے دوران 17 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ قوم کی دعائیں سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے ساتھ ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کو پوری قوم کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات