کولئی پالس کوہستان پولیس کا سرچ آپریشن،02 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

پیر 28 اپریل 2025 17:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) کولئی پالس کوہستان پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے 02 ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر کولئی پالس کوہستان امجد حسین کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ڈی پی او سرکل بٹیڑہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بٹیڑہ معین شاہ نے ٹیم کے ہمراہ علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران ملزمان اورنگ سکنہ مداخیل اور جمع میر سکنہ باڑی مداخیل سے دو پستول 30 بور اور متعدد کارتوس برآمد کر کے گرفتار کر لیے گئے۔علاوہ ازیں سات مشتبہ اشخاص کو حراست میں لیا گیا اور 14 گھروں، 37 گاڑیوں،07 موٹرسائیکلوں سمیت اہم مقامات کو چیک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :