
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان
مظاہرین مال روڈ سے تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر پہنچ گئے اوردھرنا دیدیا، پولیس نے مظاہرین کی گرفتاریاں شروع کر دیں،مظاہرین نے قیدیوں کی وین کے شیشے توڑ دئیے ، قیدی وین کے آگے مظاہرین کی شدید نعرے بازی
فیصل علوی
پیر 28 اپریل 2025
16:20

(جاری ہے)
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر سے اپنے ساتھیوں کی گرفتاریوں کیخلاف بطور ہسپتالوں کی ان ڈورز بندکردیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی بھی بندکرنے کا اعلان کیا۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ پولیس نے نہتے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ پریس کانفرنس کے بعد ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین عورتوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر تشدد کررہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین قینچی، سرنجیں اور دیگر آلات سے پولیس پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ ذاتی اور سیاسی ایجنڈا لئے چند لوگ سیکورٹی صورتحال خراب کر رہے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس مظاہرین کےساتھ تحمل سے پیش آرہی ہے۔ پولیس مظاہرین کو ہائی سیکورٹی زون میں جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کو تشدد سے مکمل گریز کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی چند قدم کے فاصلے پر رہائش پذیر ہیں۔مظاہرین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا ۔اس کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک سے کشیدگی کے پیش نظر سیکورٹی خدشات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی اپیل پر لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال آج نویں روز بھی جاری رہی ۔ ڈاکٹرز نے اپنے کمروں کو تالے لگا دیے جبکہ نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے آوٹ ڈور اور پرچی کاونٹرز کو بند کر دیا تھا۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح ہسپتال،چلڈرن ہسپتال،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،سروسز ہسپتال ،گنگارام ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں ۔قبل ازیں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف مارچ کرنے اورسرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے پر محکمہ صحت نے بڑا ایکشن لیا تھا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین سمیت دو ڈاکٹرز کو معطل اور ایک کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ہڑتال کے باعث تمام ڈاکٹر، نرسز و عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تھیں۔، چھٹیاں منسوخ ہونے پر آج تمام ڈاکٹرز، نرسز و عملے کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی معطلی اور نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
-
گندم کی قیمت 4 ہزار مقرر کرنے سے 15کروڑ عوام کے لئے روٹی اور آٹا مہنگا ہوجائےگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.