Live Updates

حضرت بل میں آتشزدگی کے واقعے میں خاتون زخمی

پیر 28 اپریل 2025 17:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر کے علاقے حضرت بل میں آج آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک خاتون شدید طور پر جھلس گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ حضرت بل میں ایک رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔انہوں نے کہاکہ واقعے میں ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوئی جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات