ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر کا ساتواں شعری مجموعہ " منزلیں اداس ہیں "شائع ہوگیا

پیر 28 اپریل 2025 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) ممتاز شاعر ،محقق ونقاد ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر کا شعری مجموعہ’’ منزلیں اداس ہیں ‘‘ شائع ہوگیا ۔ ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر کا یہ ساتواں شعری مجموعہ ہے جو مجلد ،خوبصورت اوردیدہ زیب ٹائٹل سے آراستہ ہے ۔قبل ازیں ان کی 13نثری تصانیف بھی منظر عام پر آچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

نیا شعری مجموعہ شائع ہونے کے بعد ان کی تصانیف کی تعداد 20 ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر کے شعری مجموعے کی اشاعت پر ادارہ یادگار ڈاکٹر ایوب قادری کے سرپرست پروفیسر سعید حسن قادراور سی ای اورنگ نو ڈاٹ کام زین صدیقی نے ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر کو ان کے ساتویں شعری مجموعے " منزلیں اداس ہیں " کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :