انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائم، فوری سہولت دستیاب

کیاسک سے شہری دیگر لائسنس سروسز بھی حاصل کر سکیں گے، مزید سہولیات جلد متعارف کرائی جائیں گی، سی ٹی او

پیر 30 جون 2025 18:35

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائم، فوری ..
ؒلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کی سہولت کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے جدید کیاسک قائم کر دیا۔ اب شہری چند منٹوں میں انٹرنیشنل لائسنس حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان میں کسی بھی ایئرپورٹ پر یہ سہولت پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کیاسک سے شہری انٹرنیشنل لائسنس کے علاوہ دیگر متعلقہ سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔ شہریوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈنز کے لیے بھی مختلف اہم چوراہوں پر ایسے جدید کیاسک لگائے جا رہے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس لاہور کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، کیاسک چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں کام کرے گا اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو مزید سہولیات بھی جلد فراہم کی جائیں گی تاکہ لائسنس سے متعلق تمام معاملات مزید آسان بنائے جا سکیں۔