
سلمان خان سے بریک اپ نے ایشوریا رائے کو کئی سپر ہٹ فلموں سے محروم کردیا
پیر 28 اپریل 2025 22:42
(جاری ہے)
حال ہی میں ہدایتکار عزیز مرزا نے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کا ا?غاز ایشوریا کے ساتھ ہوا تھا، اور اس کی پہلی جھلک ایک گانے کی شوٹنگ سے ہوئی، وہی گانا جس میں ٹرک پر ’پریم نگریا‘ لکھا ہوا نظر ا?تا ہے۔ مگر محض ایک دن کی شوٹنگ کے بعد سب کچھ بدل گیا۔ وجوہات کچھ ایسی بنیں کہ ایشوریا کی جگہ رانی مکھرجی کو فلم میں شامل کرلیا گیا۔عزیز مرزا نے رانی کی کارکردگی کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پریا چوپڑا کا کردار دل سے نبھایا اور ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ا?خر ایشوریا کو فلم سے نکالا کیوں گیا عزیز مرزا نے اگرچہ اس پر کھل کر کچھ نہ کہا، مگر انڈسٹری میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ایشوریا اور سلمان خان کے ذاتی تعلقات میں چلنے والے تنازعات نے اس تبدیلی میں بڑا کردار ادا کیا۔خود ایشوریا نے بھی ایک مشہور شو ’’رینڈے وٴْز ود سمی گریوال‘‘ میں یہ اعتراف کیا تھا کہ انہیں ایک کے بعد ایک فلم سے نکالا جا رہا تھا، مگر انہیں کبھی بھی کھل کر اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ان کا درد لفظوں میں چھلک ا?یا تھا کہ یہ سب کچھ ان کے لیے کتنا تکلیف دہ تھا۔اگرچہ ’’چلتے چلتے‘‘ میں ایشوریا کا سفر ادھورا رہا، لیکن شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی بعد میں سنجے لیلا بھنسالی کی شاہکار فلم ’’دیوداس‘‘ میں جلوہ گر ہوئی، جہاں ان دونوں نے تاریخ رقم کی۔ ناظرین کو یہ جوڑی ا?خری مرتبہ 2016 میں کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایک مختصر مگر یادگار کردار میں دکھائی دی۔ایشوریا رائے بچن ا?ج بھی اپنی چمک دمک برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں وہ منی رتنم کی فلم ’پونئین سلون: 2‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اور ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ا?ئی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
علیزہ شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
-
بالی ووڈ میں اداکاروں کی خوبصورتی کو مین کردار کیلئے منتخب کیا جاتا ہے، نوازالدین صدیقی
-
ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کر نیوالاملزم گرفتار
-
شاہ رخ خان کی فلم بازیگر سے متعلق ہدایت کار کا ناقابل یقین انکشاف
-
فلم ’’لگان ‘‘میں وائس اووردینے کے لیے امیتابھ بچن تیارنہیں تھے
-
کچھ ساتھی اداکاروں کو تھپڑ مارے کیونکہ وہ اس کے مستحق تھے، بھارتی اداکارہ
-
سرکاری فنڈزغصب کرنے کے سوال پر پریتی زنٹا کا جواب
-
اداکارنواز الدین کی بھارتی فلم انڈسٹری پر شدید تنقید
-
مادھوری کو ونود کھنہ کے ساتھ فلم ’’دیا ون ‘‘میں کام کرنے کا پچھتاوا
-
نادیہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں
-
علیزہ شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.