
پاکستان اور جمہوریہ چیک کے تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت، دونوں ممالک کے درمیان پہلے مشترکہ کمیشن اجلاس میں اہم پروٹوکولز پر دستخط
پیر 28 اپریل 2025 23:08
(جاری ہے)
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں جانب سے صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زود دیا گیا جس کے تحت سرجیکل آلات، کھیلوں کے سامان سمیت دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چین کی گئی، جمہوریہ چیک نے یورپین گرین ڈیل کے تحت قابل تجدید توانائی اور ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ کے ذریعے توانائی میں مدد فراہم کرنے کے لئے دلچسپی ظاہر کی۔ صحت کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے ریگولیٹری تعاون، ڈیٹا شیئرنگ، مشترکہ تحقیق اور ڈیجیٹلائزڈ کینسر رجسٹری میں تعاون کی تجاویز پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ تعلیمی میدان کی بات کی جائے تو ایکسچینج پروگرامز کے فروغ پر زور دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے لیبر اور افرادی قوت کے شعبے میں ایک مفاہمتی یادداشت کی تجویز پیش کی گئی جس کے تحت بیرون ملک روانگی سے قبل مشترکہ تعاون سے لیبر کی مہارت کو نکھارنے کے لئے پیشہ وارانہ تربیت دی جائیگی۔ جمہوریہ چیک کے حکام نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی متعلقہ اتھارٹیز کو اس پر مزید بات چیت کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں ڈیجیٹل معیشت، سائبر سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جمہوریہ چیک کے وفد نے پاکستان کی جانب سے آئی ٹی کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کی تجویز پر مثبت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ضرور عملی اقدام کریں گے۔ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں جانب دونوں جانب سے ائیر سروسز معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی جدید کاری، ہوابازی کی تربیت اور ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز میں تعاون کو بڑھانے کا اعادہ بھی کیا گیا۔ پاکستانی حکام نے ماحولیاتی تعاون پر بات چیت کے دوران موسمیاتی موافقت، وسیٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ہائیڈرولوجیکل ماڈلنگ اور فضلے سے توانائی بنانے کے منصوبوں پر جمہوریہ چیک کی جانب سے تکینکی معاونت کی پیشکش کو سراہا۔ علاوہ ازیں، چیک میٹرولوجی انسٹیٹیوٹ (سی آیم آئی) اور نیشنل میٹرولوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (این آئی ایم پی) کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مشترکہ کمیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری اقتصادی امور حمیر کریم کا کہنا تھا کہ جمہوریہ چیک کی صنعتی طاقت اور پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست لاجسٹک چینلز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ سپیشل سیکرٹری نے چیک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں واقع خصوصی اقتصادی زونز میں قابل تجدید توانائی، زرعی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کا پلیٹ فارم کے ہوتے ہوئے ان کی سرمایہ کاری کا تحفظ یقینی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں جانب سے کہا گیا کہ یہ پہلا مشترکہ کمیشن پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ اور عملی تعاون کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیشن کا دوسرا اجلاس سال 2026 میں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.