نہتے ڈاکٹرز و ہیلتھ ورکرز پر ریاستی تشدد انتہائی بھونڈی حرکت ہے‘پنجاب ٹیچرز یونین

حکومت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو اساتذہ بھی احتجاج میں شامل ہو جائیں گے‘مشترکہ بیان

پیر 28 اپریل 2025 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا ہے کہ نہتے ڈاکٹرز و ہیلتھ ورکرز پر ریاستی تشدد انتہائی بھونڈی حرکت اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

ٹیچر یونین کے مرکز ی صدر رانا انوار الحق، رانا لیاقت علی ، سعید نامدار، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، مرزا طارق، رانا خالد، ٖغفار اعوان، طاہر اسلام،مصطفی وٹو، مرزا اختر بیگ ود یگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز و ہیلتھ ورکرز کے پر امن احتجا ج پر ریاستی دہشت گردی کسی طور منظور نہیں،پر امن احتجاج جمہوری معاشروں میں ہر ایک کا حق ہے۔اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو مجبورا اساتذہ بھی ڈاکٹرز و ہیلتھ ورکرز کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو جائیں گے۔