Live Updates

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جنوبی وزیرستان دھماکے کی شدید مذمت

بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

پیر 28 اپریل 2025 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جنوبی وزیرستان دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس میں چھ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوںنے کہاکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے ایسے واقعات ہماری سکیورٹی فورسز اور بہادر عوام کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات