خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایڈوکیٹ میاں جمال شاہ کے قتل کی شدید مذمت

پیر 28 اپریل 2025 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) خیبرپختونخوا بار کونسل نے ایڈوکیٹ میاں جمال شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے خلاف کل منگل کوپورے صوبہ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل منگل کوپورے صوبہ میں ںکوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا، قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔کونسل نے پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ کے سامنے فائرنگ کے واقعہ کی بھی شدید مذمت کی۔کے پی بار کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے، پولیس امن و امان کی صورتحال کو بحال کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔