پشاور تھانہ داودزئی پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار، دو کلوگرام چرس برآمد

پیر 28 اپریل 2025 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داؤد زئی حضر حیات اور انچارج چوکی ناگمان حسن خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان موٹرکار کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کررہے تھے، جن کے قبضے سے دو کلوگرام چرس برآمد کرنے کیساتھ ساتھ گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :