}ایران نے ملک کے انفرااسٹرکچر پر بڑے سائبر حملے کو ناکام بنادیا

پیر 28 اپریل 2025 20:45

/تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)ایران نے ملک کے انفرااسٹرکچر پر بڑے سائبر حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کمپنی کے سربراہ بہزاد اکبری کے مطابق ملک کے حساس انفرااسٹرکچر پر سب سے بڑے اور پیچیدہ سائبر حملوں میں سے ایک کو ناکام بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی سیکیورٹی اور تکینیکی ٹیموں اور وزارت مواصلات نے مل کر حملے کو ناکام بنایا، کمپنی کے سربراہ نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔کمپنی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایران کے انفرااسٹرکچر پر ایک لاکھ ایک ہزار سے زیادہ سائبر حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔