حکومت نے جو 26ویں آئینی ترمیم بھونڈے انداز میں مسلط کی ، اس کو نظر ثانی کے بعد واپس کیا جائے بصورت دیگر وکلاء ملک گیر تحریک چلائیں گئے،راحب بلیدی

پیر 28 اپریل 2025 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)بلوچستان بار کونسل کی جانب سے کوئٹہ میں دریائے سندھ سے کینالزکے معاملے پر سندھ کے وکلا ء سے اظہاریکجہتی اور 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اور ایڈووکیٹ جلیلہ حیدر پر قائم مقدمہ کیخلاف احتجا جی ریلی نکالی گئی وکلا نے کینالز کا معاملہ منسوخ کرنے، مقدمہ واپس لینے اور 26ویں آئینی ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ سے وکلا ء کی جانب سے دریائے سندھ سے کینالزکے معاملے پرسندھ کے وکلاء سے اظہاریکجہتی اور26ویں آئینی ترمیم اور ایڈووکیٹ جلیلہ حید پر قائم مبینہ طور پر جعلی مقدمہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شارع اقبال سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ریلی وائس چیئرمین بلوچستان بارکونسل راحب بلیدی،سینئروکلا رہنماء علی احمد کردکی قیادت میں نکالی گئی جس میں دیگر وکلا بھی شریک تھے وکلا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات سے متعلق نعر ے د ر ج تھے ریلی کیشرکائ کا کہنا تھاکہ سندھ سے کینالزکے معاملے پرسندھ کے وکلاء سے اظہا ریکجہتی او ر سماجی رہنماء جلیلہ حیدر کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ کی بھی مذمت کرتے ہیں اور حکومت نے جو 26ویں آئینی ترمیم بھونڈے انداز میں مسلط کی ہے اس کو نظر ثانی کے بعد واپس کیا جائے بصورت دیگر وکلاء ملک گیر تحریک چلائیں گئے بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔