ڈپٹی کمشنر سبی کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کی جانب سے پراپرٹی محصولات کی وصولیوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

پیر 28 اپریل 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پراپرٹی محصولات کی وصولیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک ، ای ٹی او دْر محمد سیلاچی ، انجمن تاجران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے رواں مالی سال25 ـ 2024 کے محصولات کی وصولی ، ریکوری اور مقررہ اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے کہا کہ ضلع بھر میں بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق خصوصی مہم کا آغازکیا جائے ،پراپرٹی ٹیکس کی مد میں بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سرکاری وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور ٹاپ ڈیفالٹر کے خلاف سخت کارروائی کرکے ٹیکس ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :