
مولانا عبدالحق ثانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے وفدکا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ
منگل 29 اپریل 2025 00:10
(جاری ہے)
مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشئہ درود میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے مولانا حامد الحق حقانی شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
وفد کو نظام المدارس پاکستان کے ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے اصلاح شدہ نصاب اور جدید امتحانی نظام پر بریفنگ دی اور کہا کہ فول پروف امتحانی نظام اور اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس اور ٹریننگ کی وجہ سے نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ میں ایک اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔ وفد نے اس دورہ کے دوران فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج ای لرننگ، منہاج ٹی وی، پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ، مرکزی میڈیا سیل کا دورہ بھی کیا اور تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حسن انتظام اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر منتظمین کے مثالی انتظامات کو سراہا۔علمائے جامعہ حقانیہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے علما،عہدیداروں و کارکنان نے نمازِ ظہر جامع شیخ الاسلام میں ادا کی۔ بعدازاں جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے علما کے وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں تصوف سنٹر، پاکستان کی پہلی روبوٹک لائبریری اور جدید ترین ایڈمیشن بلاک کا بھی دورہ کیا اور اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور قدیم و جدید علوم کو فروغ دے رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وفد کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے اہم ڈیپارٹمنٹس سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ منہاج یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان میں بسنے والے 2کروڑ سے زائد نان مسلم شہریوں کو ان کے مذہب کے مطابق ڈگری پروگرامز آفر کررہی ہے۔ اس کے علاوہ سکول آف پیس منہاج یونیورسٹی لاہور کی امتیازی شناخت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور اسلامی اقتصادیات کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی لاہور کو سب سے زیادہ بین الاقوامی کانفرنسز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مولانا عبدالحق ثانی سے مولانا حامد الحق حقانی شہید کے حوالے سے تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔منہاج یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈائریکٹر ایڈمن میجر(ر) سلمان، طیب اسلم نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مولانا عبدالحق ثانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی دینی و تعلیمی خدمات اور طریقہ تدریس جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ منہاج یونیورسٹی نوجوانوں کو دینی و علمی میدانوں میں عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت مہیا کررہی ہے جو حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علم و امن کے فروغ اور اتحاد امت کے لئے انجام دی جانے والی گراں قدر خدمات کا معترف ہوں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دونوں علمی ادارے خیر پر جمع ہیں اور خیر پر ہی آگے بڑھاتے رہیں گے جبکہ نفرتوں،کدورتوں کے خاتمے کے لئے اپنا عملی علمی و تحقیقی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام اور پاکستان کی قوت اتحاد و یکجہتی میں ہے۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.