اسرائیلی فوج نے تباہ شدہ رفح شہر کو بمباری سے ہموار کرنا شروع کر دیا

منگل 29 اپریل 2025 13:06

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)اسرائیلی فوج نے رفح کے جنوبی غزہ سے جڑے ہوئے اس حصے کو ایک بار پھر بمباری سے تباہ کر کے ہموار میدان میں بدلنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں کا اس شدید بمباری پر کہنا تھا کہ یہ اسرائیل کے اسی منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ غزہ کے رہنے والوں کو بمباری سے خوفزدہ کر کے بعض علاقوں تک محدود کر دینا چاہتا ہے۔ تاکہ تباہ حال شہر کے ملبے کے اس ڈھیر پر ایک بڑا پناہ گزینوں کا کیمپ بن سکے۔

متعلقہ عنوان :