رجائی بندرگاہ دھماکے کے پیچھے غفلت کار فرما ہے، ایرانی وزیرداخلہ

منگل 29 اپریل 2025 13:17

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ پر ہفتے کو ہونے والا دھماکہ غفلت اور حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوا۔

(جاری ہے)

مومنی نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو بتایاکہ کچھ مجرموں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کوتاہی برتی تھی۔ سکیورٹی کے مقررہ پروٹوکول پر عمل کرنے میں ناکامی، اور شہری دفاع کی طرف سے غفلت تھی۔