انخلا سے قبل اسرائیل کے ساتھ امن کے حوالے سے بات کرنا ممکن نہیں ، شام

اسرائیل کے شام سے انخلا سے قبل اس کے ساتھ امن کی کوئی بات نہیں ہوگی،الشرع کی امریکی سینیٹرسے ملاقات

منگل 29 اپریل 2025 13:17

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)شام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انخلا سے قبل اس کے ساتھ امن کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع نے امریکی سینیٹر کوری ملز کو پیغام دیا کہ اسرائیل کے شام سے انخلا سے قبل اس کے ساتھ امن کی کوئی بات نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

احمد الشرع نے ملز کو تصدیق کی کہ اسرائیل ریاست کے ساتھ امن کی کوئی بات نہیں کی جائے گی اس سے پہلے کہ وہ شامی علاقوں سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے۔

سینیٹر نے ان سے دمشق کی جانب سے امن معاہدہ کرنے کی رضامندی کے بارے میں پوچھا تو شامی صدر نے شام پر اسرائیلی بمباری بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ امریکی رکن کانگریس کوری ملز نے کہا کہ انہوں نے احمد الشرع کے ساتھ شام اور اسرائیل کے درمیان اقتصادی پابندیاں ہٹانے اور امن کی شرائط پر بات چیت کی ہے۔ واضح رہے کوری ملز نے اس ماہ کے شروع میں دمشق کا دورہ کیا تھا۔ اسی دوران احمد الشرع کی ان سے ملاقات ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :