محکمہ صحت اور ٹی ایم اے اہلکاروں کا ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے بٹگرام کے مختلف مقامات پر کیمیکل چھڑکا و

منگل 29 اپریل 2025 14:22

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) بٹگرام بازار و مضافات میں ڈینگی وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے محکمہ صحت کے اہلکاروں اور ٹی ایم اے کے سینٹری انسپکٹر دوستی رحمٰن نے کیمیکل کا چھڑکاوکیا۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر ٹائر کی دکانوں کی چیکنگ بھی کی گئی تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ اس موقع پر ڈینگی وائرس کے پھیلاوکو روکنے کیلئے عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی اور ان سے اپیل کی کہ ڈینگی وائرس کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ٹی ایم اے عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے، ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی تدارک مہم کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے، احتیاطی و انسداد ڈینگی اقدامات پر ذمہ داری سے عمل کیا جائے تاکہ ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہ ملے، تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی لاروے کی تلفی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی تدراک کیلئے گھروں اور ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، گھروں میں مچھر مار سپرے لازمی کریں، چھتوں پر مکمل صفائی کرائی جائے اور کہیں پر بھی پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، شہری ڈینگی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :