Live Updates

معروف کامیڈین غفارلہری کی شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے صاحبزادے کامران مہدی کے ساتھ ملاقات

منگل 29 اپریل 2025 16:01

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) معروف کامیڈین غفار لہری کی شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے صاحبزادے کامران مہدہ کے ساتھ ملاقات،تفصیلات کے مطابق کامران مہدی جو ان دنوں امریکہ سے اپنے شوزکے سلسلہ میں لاہور آئے ہوئے ہیں ۔گذشتہ روز جوہر ٹائون میں ایک ہوٹل میں غفار لہری نے ان سے ملاقات کی انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں لاہور آنے پر ویلکم کیا ۔

کامران مہدی نے اداکار غفار لہری سے ملاقات کے دوران ان سے ان کی آئٹمز سنانے کی فرمائش بھی کی جنہیں غفار لہری نے پورا کردیا کامران مہدی غفار لہری کی آئٹمز سے بیحد محظوظ ہوتے رہے اور ان کے فن کی تعریف کرتے رہے اس موقع پر غفار لہری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کامران مہدی ایک بہت بڑے باپ کا بیٹا ہے جس نے پوری دنیامیں اپنی گائیگی کا سہرا منوایا اورشہنشاہ غزل کہلائے اور کامران مہدی بھی اپنے اس عظیم باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے فن کو ان کے پرستاروں تک پہنچا رہے ہیں اس موقع پر کامران مہدی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہر چھ ماہ بعد اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے پاکستان آتے ہیں جہاں پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد وہ کراچی اور لاہور میں مختلف نجی محفلوں اور میوزک شوزمیں بھی حصہ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کامران مہدی نے مذید کہاکہ غفار لہری بھی پاکستان کا ایک بہت بڑا سرمایہ ہیں جو اپنے فن سے دکھوں سے ماری ہوئی عوام کے غمزدہ چہروں پر ہنسی بکھیرتے ہیں جو بہت بڑا ثواب کا کام ہے کامران مہدی نے ویلکم کرنے پر غفار لہری کا شکریہ ادابھی کیا ۔کامران مہدی لاہور میں منعقد کی جانیوالی نجی محفلوں اور میوزک شوزمیں بھی شریکہونگے اوراپنی گائیگی کا مظاہر بھی کرینگے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات