سپریم کورٹ آزاد کشمیرکا محکمہ تعلیم شعبہ ٹیکنیکل میں جعلی فرضی حکم کے تحت کی گئی تقرریوں کی تحقیقات کا حکم

منگل 29 اپریل 2025 16:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی جانب سے محکمہ تعلیم شعبہ ٹیکنیکل میں جعلی فرضی حکم کے تحت کی گئی تقرریوں کی تحقیقات کا حکم دینے پر عوام حلقوں میں زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے ، ان خیالات کااظہار سابق پریس سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن و معروف سماجی رہنماء مظفر حسین منہاس نے یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم شعبہ ٹیکنیکل میں درجنوں تقرریوں کے آرڈر سو فیصد فرضی کئے گئے ہیں جن کا دفتر والوں کو علم نہیں ہوگا، انٹی کرپشن کو چاہیے کہ اس بڑے سیکنڈل میں ملوث دیگر اہلکاروں کو بھی گرفت میں لائے ، انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جنرل لائن، سائنس ٹیچرز کو جعل سازی سے سرپلس ظاہر کرکے مستقل تعینات کیا گیا ہے انصاف کا تقاضا ہے ان کی بھی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث تمام کرداروں مافیا کو پکڑ کر قرار واقعہ سزاء دی جائیں اور ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں کہ انھوں نے اتنی تنخواہوں سے اتنی بڑی دولت کہاں سے لائی ہے ۔