امریکا ٹیرف مذاکرات کے لیے دھمکیاں اور دباؤ بند کرے،چین

منگل 29 اپریل 2025 17:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) چین نے کہا ہے کہ امریکا ٹیرف سے متعلق مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنی دھمکیاں اور دباؤ کو بند کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے چین کے ساتھ ٹیرف معاملے پر امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے تبصروں کے جواب میں منگل کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

چینی ترجمان نے کہا کہ ٹیرف کی جنگ امریکا نے شروع کی تھی ، امریکا کو برابری، احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر بات چیت کرنی چاہئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے پیر کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ چین پر منحصر ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرے کیونکہ وہ ہمیں اس سے پانچ گنا زیادہ فروخت کرتے ہیں جتنا ہم انہیں بیچتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :