ملتان، کیری ڈبہ میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ، 2 زخمی ہو گئے

منگل 29 اپریل 2025 17:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) قاسم بیلہ روڈ پر پل مظفر آباد کے قریب کیری ڈبہ میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسرحسین میاں کےمطابق ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کیری ڈبہ میں 6 افراد سوار تھے جن میں 2 زخمی ہیں جبکہ 4 افراد جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں ، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :