Live Updates

آزاد کشمیر کی سیاست پر موروثی سیاست دانوں کا قبضہ ہے ،طاہر کھوکھر

آزاد کشمیر میں ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دی جائے جو عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر سکے

منگل 29 اپریل 2025 17:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں روایتی سیاسی جماعتوں نے کشمیری عوام کا استحصال کیا ہے ان جماعتوں نے عوام کے حقوق غصب کیے اور عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست پر موروثی سیاست دانوں کا قبضہ ہے جو نسل در نسل حکمرانی کر رہے ہیںصدیاں گزر گئیں مگر عوام آج بھی پتھر کے دور میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں نسل در نسل اقتدار پر قابض چند خاندانوں نے عوام کے حقوق غصب کیے اور خطے کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے بجائے پسماندگی، بیروزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار بنا دیا نہ آزاد کشمیر کو گیس کی سہولت حاصل ہے نہ کوئی بین الاقوامی ایئرپورٹ تعمیر ہو سکا اور نہ ہی رائلٹی کی مد میں کچھ ملا ہے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے روایتی اور موروثی حکمران صرف اپنے اقتدار اور کرسی کو بچانے میں مصروف ہیں اور انہوں نے علاقے کو ترقی کی بجائے پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے وقت آ گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دی جائے جو عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر سکے آزاد کشمیر کو ایک باوقار، خودمختار اور معاشی طور پر خود کفیل ریاست بنایا جانا چاہیے جہاں صنعتیں قائم ہوں نوجوانوں کو روزگار میسر ہو، اور موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے کہا کہ آج تک جو کچھ حکمران عوام کو نہ دے سکے وہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دے کر دکھایا اس سے بڑی شرمندگی حکمرانوں کے لیے اور کیا ہو سکتی ہے جن کاموں میں دہائیاں لگ گئیں وہ عوامی ایکشن کمیٹی نے چند مہینوں میں کر دکھائے یہ حکمرانوں کے لیے باعثِ شرم ہونا چاہیے ۔انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی اور دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کہ وہ نئی سیاسی جماعت میں شامل ہو کر آزاد کشمیر کے مسائل کے حل ترقی، اور محرومیوں کے خاتمے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بنائیںیہ وقت ہے کہ عوام موروثی سیاست سے نجات حاصل کریں اور اپنے فیصلے خود کریںطاہر کھوکھر نے کہا کہ ہم ایسی جماعت کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جو نہ صرف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے، بلکہ ریاست میں انڈسٹری لگائے، تعلیمی نظام کو جدید بنائے اور عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرے جوکہ ایک آزاد، خود کفیل اور باوقار ریاست ہی کشمیری عوام کا خواب ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس خواب کو حقیقت میں بدلا جائے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات