
عالمی بینک سے خیبرپختونخوا میں دیہی رسائی، سیاحتی منصوبوں کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری
منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی لوگوں کو تربیت ملے گی اور ملک کے ثقافتی ورثے کا تحفظ ہوگا
منگل 29 اپریل 2025 17:48

(جاری ہے)
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجی بینہاسین نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اہم دیہی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور آفات کی تیاری میں اضافہ کرکے، کے پی آر اے پی اور کائٹ منصوبے نہ صرف صحت اور تعلیم جیسی ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنا رہے ہیں، بلکہ ماحولیات، معاشی لچک کو فروغ دے رہے ہیں اور مقامی برادریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی آر اے پی کے لے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ اور بحالی کے ذریعے محفوظ اور ماحولیات کے مطابق لچک دار سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گی، اس طرح اسکولوں، صحت کی سہولتوں اور مارکیٹوں سمیت خدمات تک رسائی کو بہتر بنائے گی۔یہ منصوبہ لڑکیوں کے لیے اسکول تک محفوظ اور سستی نقل و حمل میں بھی مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریبا 17 لاکھ 60 ہزار افراد اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔منصوبے کی ٹاسک ٹیم کے رہنما محمد بلال پراچہ نے کہا کہ یہ اضافی مالی اعانت ملک اور اس کے صوبوں کے ترقیاتی اہداف کی حمایت کے لیے عالمی بینک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، یہ منصوبہ ضروری خدمات اور معاشی مواقع تک رسائی کو بڑھا کر صوبے میں لوگوں، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔کائیٹ منصوبے کے لیے 30 ملین ڈالر کی اضافی مالی اعانت سے دو سڑکوں کی بحالی مکمل کرکے سیاحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جس سے صوبے کے آس پاس کے قدیم سیاحتی مقامات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اس سے سیاحت کی صنعت اور سرکاری شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے لئے تکنیکی مدد اور صلاحیت سازی میں بھی مدد ملے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اضافی مالی اعانت سے خیبر پختونخوا کی سیاحتی صنعت میں بہتر منزل کے انتظام، ورثے کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے انضمام میں مدد ملے گی۔منصوبے کی ٹاسک ٹیم مین شامل کرن افضل نے کہا کہ یہ منصوبہ سرکاری اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کے پی میں ذمہ دار سیاحت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔کرن افضل نے کہا کہ منصوبے کا مقصد سڑکوں اور سیاحوں کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانا اور مقامی برادریوں کو سیاحت کی معیشت کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لیے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی لوگوں کو تربیت ملے گی اور ملک کے ثقافتی ورثے کا تحفظ ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
-
گندم کی قیمت 4 ہزار مقرر کرنے سے 15کروڑ عوام کے لئے روٹی اور آٹا مہنگا ہوجائےگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.