جوہرآباد،ضلعی انتظامیہ خوشاب نے بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی لگا دی

منگل 29 اپریل 2025 18:01

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ضلعی انتظامیہ خوشاب نے بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الضحٰی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے چمڑے،کھالیں اور عطیات حاصل کرنے کے خواہش مندغیر سرکاری تنظیمیں،خیراتی ادارے،مدارس رجسٹرڈ شدہ اور کاروباری حضرات NOCکے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع نہیں کر سکتے۔

قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے اجازت ضروری ہے،قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے 2 مئی تا 20مئی تک دفتر ڈپٹی کمشنر خوشاب میں درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں، 20 مئی کے بعد کوئی بھی درخواست جمع نہیں کی جائے گی۔درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی کاپی،رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ،بیانِ حلفی لف ہو۔بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :