ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا ڈپٹی کمشنر عمران علی کے ہمراہ قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا دورہ

سولڈ ویسٹ ڈمپنگ سائیٹ، لگونز، کروم ریکوری پائلٹ پلانٹ سمیت ٹینریز ایریا کا تفصیلی دورہ ،انتظامیہ کی بریفنگ

منگل 29 اپریل 2025 18:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اورچیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈپٹی کمشنر عمران علی کے ہمراہ قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹنایجنسی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ناظم ایاز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قصور سعد بن شبیر، منیجنگ ڈائریکٹر کے ٹی ڈبلیو ایم ای/صدر ٹینریز ایسوسی ایشن دین گڑھ محمدیوسف ثقلین، جنرل منیجر کے ٹی ڈبلیو ایم اے میاں فضل الرحمن شیخ، لیبارٹری منیجر نثار احمدسمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ کے ٹی ڈبلیو ایم اے کے آپریشنز، کروم ریکوری پائلٹ پلانٹ اور سولڈ ویسٹ ڈمپنگ سائیٹ کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

وزٹ کے دوران کے ٹی ڈبلیو ایم اے کی انتظامیہ نے ڈائریکٹر جنرل کو پلانٹ فنکشنل رکھنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ادارے کو انتظامی طورپر ٹینریز مالکان کے حوالے کیے جانے کے بعد موجودہ انتظامیہ کی جانب سے بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق استفسار کیا۔

انہوںننے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی کپیسٹی سے، لگونز، سولڈ ویسٹ ڈمپنگ سائیٹ اور ٹینریز کی طرف سے آنے والے پانی کو ٹریٹ کیے جانے سے متعلق بھی سوالات کیے۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے بعدازاں UNIDOکی طرف سے لگائی گئے کروم ریکوری پائلٹ پلانٹ کا بھی وزٹ کیا جہاں پر انہیں منیجنگ ڈائریکٹر محمدیوسف ثقلین،جنرل منیجر فضل الرحمن شیخ اور نثار احمد لیبارٹری منیجر نے کروم زدہ پانی سے کروم ریکورکیے جانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوںننے بتایا کہ موجودہ کروم ریکوری پائلٹ پلانٹ کی استعداد کو بڑھانے کے لیے نئی بلڈنگ تعمیر کی جارہی ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر نہ صرف قصور بلکہ پنجاب بھر سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ موجودہ انتظامیہ معاہدے کے مطابق ادارے کو چلائے اور کروم کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرکے قصور کی عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ کے ٹی ڈبلیو ایم اے کی استعداد بڑھانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔