Live Updates

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نو مئی کو طلب کر لیا گیا،پاکستان کو قسط کی ادائیگی کا جائزہ لیا جائے گا

منگل 29 اپریل 2025 21:35

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نو مئی کو طلب کر لیا گیا،پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نو مئی کو طلب کر لیا گیاجس میں پاکستان کو قسط کی ادائیگی کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کے لئے مشن کی سفارشات کاجائزہ لے گا۔

(جاری ہے)

موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے رقم کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری بھی اس اجلاس میں زیر بحث آئے گی اورموسمی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے منظوری کی صورت میں پاکستان کو تقریبا 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد نے ای ایف ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.1ارب ڈالر فراہم کرنے کی سفارش کر رکھی۔پاکستان کا دورہ کرنے والے جائزہ مشن نی25مارچ کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے سفارشات کی منظوری کی صورت میں بارہ مئی تک یہ رقم پاکستان کو مل جائے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات