عمر ایوب خان کا نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار‘تحقیقات کا مطالبہ

منگل 29 اپریل 2025 22:31

عمر ایوب خان کا نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک حادثے پر افسوس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :