Live Updates

وزیر اعظم کے وژن کے تحت جدید ٹیکنا لوجی سے بھر پور استعفادہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، شیزا خواجہ فاطمہ

منگل 29 اپریل 2025 23:08

وزیر اعظم کے وژن کے تحت جدید ٹیکنا لوجی سے بھر پور استعفادہ کی پالیسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر آئی ٹی شیزا خواجہ فاطمہ نے کہا ہے وزیر اعظم کے وژن کے تحت جدید ٹیکنا لوجی سے بھر پور استعفادہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ رواں سال تین لاکھ نوجو انوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم ک رہے ہیں ۔ ڈیجیٹل ا کانومی تک اقتصادی شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ دیجیٹل فارن دائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ڈٖی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لئے بہترین موقع فراہم کر رہا ہے ۔

وزیر اعظم کے وژن کے تحت جدید ٹیکنا لوجی سے بھر پور استعفادہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ڈیجیٹل ا کانومی کے تحت اقتصادی شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں ً ً ً گذشتہ نو ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بیالیس دنوں میں ایک سو چھیالیس محکموں کو دو سال کی قلیل مدت میں ڈیجیٹیلائز کیا گیا ۔

ٹیکنالو جی کا بھر پور اور موثر استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا رواں سال تین لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار آ ئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کا ری سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ملک میں متعدد ٹیکنا لوجی پارکس قائم کر رہے ہیں ۔ آئی ٹی کا شعبہ بہترین ترقی کر رہا ہے ۔ آئی ٹی کے شعبے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں انٹر نیہٹ کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ٹیکنالوجی کا بھر پور اور موثر استعمال ہماری ترجیح ہے ۔ ڈیجیٹیٹل؛ معیشت ، ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل سوسا ئٹی تشکیل دینے کے لئے پر عزم ہیں
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات