Live Updates

ہمارے پلاٹینم اوورسیز پلیئرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، ندیم خان

منگل 29 اپریل 2025 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے ٹیم ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے پلاٹینم اوورسیز پلیئرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ندیم خان نے کہا کہ ملتان سلطانز کی 4 سال سے زبردست پرفارمنس رہی لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ہمارے پلاٹینم اووسیز پلیئرز کی پرفارمنس توقع کے مطابق نہیں رہی، لوکل پلیئرز نے اچھا پرفارم کیا ہے۔

ملتان سلطانز کے ٹیم ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، بولنگ سب کے سامنے ہے، 236 بھی مخالف ٹیم نے بنا ئے، میں سمجھتا ہوں کہ ہم بولنگ میں پیچھے رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میچ شفٹ کرنے پر ہم سے مشاورت ہوئی ہے، فیصلے سے ہمارا مالی نقصان ہوا ہے فینز کرکٹ سے محروم ہوئے ہیں۔ندیم خان نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں 3 آپشنز دیے گئے تھے جو ہمیں قبول تھے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات