لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق

منگل 29 اپریل 2025 23:18

لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) لاہور میں جیل روڈ پر واقع نجی کالج میں طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق 21 سالہ طالبہ پہلی منزل پر موجود لائبریری سے گری، طالبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ایمرجنسی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالبہ انتقال کرگئی، مائدہ نامی طالبہ بی ایس کمپیوٹرسائنس شعبہ میں زیرتعلیم تھی۔ لاہور پولیس نے کہا کہ طالبہ طبعیت ناساز ہونے اور چکر آنے کی وجہ سے پہلی منزل سے گری، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :