آزادجموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کارروائیاں ، جرماننے عائد

منگل 29 اپریل 2025 23:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) آزادجموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے جرماننے عائد کیئے۔ اس سلسلے میں وطن کو کنگ آئل، جمیر ابناسپتی گھی، برکت کو کنگ آئل اور میزان کوکنگ آئل کی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ غیر تسلی بخش ہونے کی بناء پر کمپنیز پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت حتمی کاروائی عمل یا میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایکسپائرڈ اور غیر رجسٹرڈ کمپنیز کا مال فروخت کرنے پر عباسی ٹریڈرز باغ کو مبلغ 25000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس طرح فوڈ اتھارٹی نے KR Traders کمپنی کی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹس غیر تسلی بخش ہونے کی بناء پر درخواست نسبت اجرائیگی لائسنس، اجازت نامہ مسترد کرتے ہوئے ان کی پراڈکٹس کی آزاد کشمیر کے اندر فروخت پر پابندی عائد کردی۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلا تعطل اور بلا تخصیص کا رروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔