Live Updates

مقبوضہ کشمیر، قابض حکام نے بارہمولہ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

منگل 29 اپریل 2025 23:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نئی دہلی کی مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سوپور کے علاقے کرالہ ٹینگ میں امتیاز احمد کنڈو کی ایک دکان اور ا س کے ساتھ ایک کمرہ ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

جائیداد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون''یواے پی اے''کے تحت ضبط کیا گیاہے جو کشمیری شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے اکثر استعمال کیا جاتاہے۔قابض حکام نے دعویٰ کیاکہ امتیاز تحریک آزادی سے منسلک ہے۔ قابض حکام کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کا جواز پیش کرنے کے لئے اسی طرح کے دعوے کرتے ہیں ۔ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں، گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے جو کشمیریوں کو معاشی طورپر کمزورکرنے اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات