سرگودھا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات کل شروع ہوں گے

منگل 29 اپریل 2025 23:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سرگودھا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس / سائنس / کامرس پارٹ ون ٹو / کمبائنڈ، پہلا سالانہ / سپلیمنٹری امتحان 30 اپریل 2025ء سے شروع ہونگے۔ جس کے لئے اُمیدوار طلبا و طالبات کو رول نمبرز سلپس جاری کر کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف سرگودھا نے بتایا کہ ایسے امیدواران جن کے داخلہ فارمز / رولنمبر سلپس پر اعتراضات ہیں وہ امتحان شروع ہونے سے پہلے دفتر سے اپنے اعتراضات ختم کروا کر رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر کسی اُمید وار نے امتحان شروع ہونے سے قبل اپنی رول نمبر سلپ ڈان لوڈ نہ کی اور بمطابق ڈیٹ شیٹ امتحان میں شامل نہ ہوا تو یونیورسٹی اُسکے تعلیمی نقصان کی ذُمہ دار نہ ہو گی۔ کنٹرولر امتحنات نے کہا کہ کسی بھی اُمیدوار کو بذریعہ ڈاک رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔ لہذا تمام پرائیویٹ / لیٹ کالج امید داران مذکورہ بالا لنگ سے اپنی رول نمبر سلپس ڈان لوڈ کر کے امتحان میں شمولیت کریں۔ بغیر رولنمبر سلپ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہر گز نہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :