Live Updates

تنخواہ دار طبقے نے 9 ماہ میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، مفتاح

تنخواہ دار طبقے کی موجودہ انکم ٹیکس ادائیگی پچھلے سال اسی مدت سے 41 فیصد زائد ہے، سابق وزیر

منگل 29 اپریل 2025 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے 9 مہینے میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی موجودہ انکم ٹیکس ادائیگی پچھلے سال اسی مدت سے 41 فیصد زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 10 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور 5 فیصد مہنگائی الگ کردیں تو اس انکم ٹیکس کے نتیجے میں تنخواہ دار طبقے کی آمدن 36 فیصد کم ہوئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے یہ صریح ناانصافی ہے، حکمران خاندان صرف اپنا خیال رکھتے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات