چین ، ریستوران میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک

صدر شی جن پنگ نے اسے ایک گہرا سبق آموز واقعہ قرار دیدیا

منگل 29 اپریل 2025 19:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)شمال مشرقی چین میں ایک ریستوران میں آتش زدگی کے واقعے میں 22 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ آگ دوپہر لیاننگ صوبے کے لیایانگ شہر کے ایک رہائشی علاقے میں واقع ایک ریستوران میں لگی، سی سی ٹی وی کی رپورٹ کہا گیا کہ اس واقعے میں 22 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس واقعے سے حاصل ہونے والا سبق انتہائی سنگین ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی صدر نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے، مرنے والوں کے لواحقین کے لیے مناسب انتظامات اور ان کی مدد کرنے، آگ لگنے کی وجہ کا فوری تعین اور قانون کے مطابق جوابدہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اسے ایک گہرا سبق آموز واقعہ قرار دیا ہے۔آن لائن شیئر کی گئی اور تصدیق شدہ فوٹیج میں دو منزلہ ریستوران کو شعلوں میں گھرا ہوا اور دھواں آسمان کی طرف اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔