قتل و اقدام قتل جرم میں ملزم سعید کو سزائے موت ،10لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

منگل 29 اپریل 2025 20:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ایڈیشنل سیشن جج لاہور (صوابی)کی عدالت نے قتل و اقدام قتل کے جرم میں ملزم سعید کو سزائے موت اور 10لاکھ جرمانہ،جبکہ اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 50 ہزار جرمانے اور 337iv کے جرم میں 20 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا،اس کیس میں تفتیش کی پیروی اے ایس آئی فضل مالک خان کر رہے تھے، 26 دسمبر 2021 کو ملزم سعید سکنہ یعقوبی نے مسمی جنید کو قتل اور منصور علی ساکنان یعقوبی کو شدید زخمی کیا تھا،ملزم نے کہا تھا کہ مجھے شک تھا کہ مقتول اور مجروح میرے منشیات کے دھندے کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم کو پولیس نے گرفتارکر کے ان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کر کے ملزم کو سزا سنائی، ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان کی قیادت میں تفتیشی آفیسر اے ایس آئی فضل مالک خان معہ ٹیم کی کیس کی معیاری تفتیش کی بدولت اصل مجرمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی گئی۔