Live Updates

م*پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان ریجن کے انتخابات گزشتہ روز کوئٹہ میں منعقد ہوئے

ي*دوسالہ انتخابات برائے 2025-27 کے سلسلے میں رانی باغ کوئٹہ میں عہدیداروں کا چنا عمل میں لایا گیا

منگل 29 اپریل 2025 21:25

ص*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان ریجن کے انتخابات گزشتہ روز کوئٹہ میں منعقد ہوئے دوسالہ انتخابات برائے 2025-27 کے سلسلے میں رانی باغ کوئٹہ میں عہدیداروں کا چنا عمل میں لایا گیا جس میں تمام کابینہ بلامقابلہ منتخب ہوئی جس کے مطابق صدر حاجی عبدالکریم ترین، جنرل سیکرٹری ثنا الحق ناصر، چیئرمین محمد حنیف محمد حسنی، نائب صدر میر عبدالستار مینگل،نائب صدور عبدالشکور، ثریا بی بی،وائس چیئرمین عبدالغنی، محمد رحیم، پریس سیکرٹری ممتاز احمد، ایجوکیشن سیکڑتری محمد ناصرراہی، فنانس سیکرٹری محمد افضل، آرگنائزنگ محمد خیر منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس نومنتخب عہدیداروں نے چوہدری محمدیاسین، شوکت علی انجم اورچوہدری عبدالرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورکز فیدڑیشن کے ملازمین نے ان پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے انشا اللہ وہ اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اورملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کرداراداکریں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات