ؔحکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام اور عدم تحفظ کا شکار ہے ، حافظ حسین احمد شرودی

منگل 29 اپریل 2025 21:25

k کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی صاحبزادہ مولانا سعیداحمد مولانا مفتی عبدالباقی عبدالباقی بڑیچ ،مولانا حاجی محمد عسی مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا احمد جان ساسولی مولانا عبدالمجید مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی رضا خان سید نصیب اللہ آغا امین جان رند ملک روزی الدین عبدالباری بازء اور ڈیجٹیل میڈیا کے کوآرڈینیٹر عبدالباری شہزاد جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینر حافظ حبیب الرحمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام اور عدم تحفظ کا شکار ہے جب تک حکمران طبقہ اپنے رویوں اورطرزحکمرانی میں تبدیلی نہیں لا ئے گا ملکی استحکام و سلامتی مفقود ہوگاملکی نظام مفلوج ھوگااور انصاف عنقاھوگالہذاانصاف اورامن کافرغ ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیانہوں نے کہا کہ موجودہ بدامنی کی لہر کے زمہ دار 78 سالوں سے ملک میں مسلط کٹھ پتلی حکمران ہیں انہون نے کہا کہ کارکن 15 مئی کو ہونے والے تاریخ سازس ملین مارچ پھررپور تیاریوں کا آغاز کرے ملین مارچ اسرائیل نواز حکمرانوں کیخلاف ریفنڈیم ثابت ہو گا انہون نے مزید کہاکہ یکم مئی کو جمعیت علمائے اسلام ضلع کو یٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے امرا ونطما کا اہم مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :