پشاور ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی

منگل 29 اپریل 2025 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پشاور ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی اور وفاقی حکومت سے ایک ماہ میں اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں اعظم سواتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید نے کی ، سماعیت کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے کی تین انکوائریز ہیں،وفاقی حکومت کے اور کیس کی رکارڈ ابھی تک نہیں ایا، جس پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ وفاق کی دلچسپی بھی ہے اور سستی بھی ہے،ان عہدوں پر جو لوگ بیٹھے ہیں یہ معزز لوگ ہے، اگر ان کے خلاف کیسز ہے تو ریکارڈ دیں،اگر کیسز نہیں ہے تو بھی بتا دیں، یہ بھی اپنا کام کریں گے،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب آئندہ سماعت پر رکارڈ لے ائے،نہیں تو ہم لکھیں گے کہ کوئی کیس نہیں ہے اور درخواست نمٹا دیں گے، سماعت کے دوران اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میں دل کا مریض ہوں، ایک مہینے کا ٹائم دیا جائے،،وفاقی حکومت نے کیسز بنائے ہیں،،عدالت نے اعظم سواتی کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی،عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت مہینے میں اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کریں۔

۔