گورنر خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی گاڑی پر دھماکے کا نوٹس لے لیا

منگل 29 اپریل 2025 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی گاڑی پر دھماکے کا نوٹس لے لیا ،اعلی حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر حملہ کی رپورٹ طلب کرلی،ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو تحصیل درابن میں کلاچی موڑ کے قریب مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنایا گیا تھا، گورنر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قدم قرار دیا، گورنر کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں،خدا کا شکر ہے کہ حملہ میں ہمارے بہادر اہلکار محفوظ رہے۔