خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا،جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

منگل 29 اپریل 2025 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا،جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،،دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع ہے،،پشاورکا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،پشاور میں آج پارا 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 8، دیر میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،،ڈی آئی خان میں پارا 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

متعلقہ عنوان :