ساہیوال ،16سالہ گونگی بہری لڑکی اس کی ماں کیخلاف پہلاانسداد ،زناء انوسٹی گیشن کے تحت مقدمہ درج

منگل 29 اپریل 2025 21:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے ایک گونگی بہری 16 سالہ لڑکی اور اسکی ماں کے خلاف انسداد زناء کاری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چک 34 چودہ ایل کی امر ین زوجہ برکت علی نے 26 ستمبر 2024 کو اسکی بیٹی فاطمہ 16سالہ گونگی بہری سے زناء کاری کا مقدمہ درج کرایا۔ اور ملزم اسلم کو 10 اکتوبر 2024 کو عدالت نے 14 یوم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیج دیا۔

(جاری ہے)

ڈی این اے ٹسٹ کیاتو سپیشل ایجوکیشن سکول کی آمنہ تنویر نے بطور ترجمان فاطمہ سے اشاروں سے پوچھ کر زناء کاری کے الزام کا بیاں 161ض ف ریکارڈ کیا۔ عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم اسلم سے مک مکاکر کے ماں بیٹی امر ین بی بی اور فاطمہ منحرف ہو گئیں۔اور ملزم کو ان کا ملزم نہ ہونے کا بیان دیا ۔پولیس نے محمد منشاء سب انسپکڑ کی مدعیت میں مقدمہ ماں بیٹی کے خلاف انٹی ریپ انوسٹی کیشن انیڈ ٹرائل ایکٹ 2021اور 2022 کی دفعہ (2)کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ماں بیٹی ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکی۔