ساہیوال ،پانچ لڑکیوں کو جبرا اغوا کر لیا گیا

ملزم اہل خانہ کو نشہ آور مشروب پلا کربارہ لاکھ روپے کے زیورات نقدی بھی لے گئے

منگل 29 اپریل 2025 21:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) ضلع ساہیوال سے پانچ لڑکیوں کو جبرا اغوا کر لیا گیا ۔ چک 9 نو ایل میں فرزانہ بی بی کی بیٹی فاطمہ کو محمد صفدر ،مظہر، رضیہ، اور ننھا تین نامعلوم ملزموں کے ہمراہ اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔ چک 153 نوا یل میں صغری بی بی بوڑھی خاتون کی 17 سالہ بیٹی عاصمہ کو کھیتوں سے گھر جاتے ہوئے نا معلوم کار سوار زبردستی اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔

اڈاکوڑے شاہ پر محمد شریف دکاندار کے گھر سے عبدالرحمان، حماد علی ،فیضاں، فروز بی بی، محمد حسین، اللہ معافی اور چا رنا معلوم ملزم اس کی بیٹی رخسانہ کو اغوا کر کے لے گئے ملزم جاتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی اور سات لاکھ کے زیورات بھی لے گئے ۔ چک 69 بارہ ایل میں محمد ظفر کی 20 سالہ بیٹی آمنہ کو ناصر ناصری، فوزیہ چڑی، مہمان بن کر آے اہل خانہ کو نشہ آور چیز پلا کربے ہوش کیااور 50 ہزار روپے نقدی دو لاکھ روپے کے زیورات بھی لے گئے چک 118 بارہ سے جاوید اقبال کی 15 سالہ بیٹی مریم کو نا معلوم ملزم اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس غلہ منڈی ،کمیر، نور شاہ ،شاہ کوٹ اور کسووال نے فروز بی بی، صغری بی بی، محمد شریف، محمد ظفر اور جاوید کی مدعیت میں پانچ مقدمات 365 بی ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی مغویہ برامد نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :